اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے ملک فلپائن میں حضرت امام عصرعجَّلَ اللہ تعالی فَرَجَہ الشریف کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے دو ایک روزہ سیمینار منعقد ہوئے۔ یہ سیمینار "مہدویت" کے عنوان سے "زامبوانگا" اور "باسیلان" میں منعقد ہوئے اور دو ہزار شیعہ اور سنی دانشوروں اور مفکرین نے ان سیمیناروں میں شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ زامبوانگا اور باسیلان فلپائن کے دو بڑے شیعہ اکثریتی شہر ہیں گو کہ وہابیت کے پرچارک بھی ان دو شہروں میں وسیع سطح پر تشہیر و تبلیغ کرنے اور اپنے عقائد قبول کروانے کے لئے ریال بانٹنے میں مصرف نظر آتے ہیں۔ ......
/110